جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں کروا سکتے : چوہدری پرویز الہٰی

05 جولائی, 2022 15:32

لاہور : اسپیکر کا کہنا ہے کہ کوئی پنجاب اسمبلی نہیں آئے گا، تو فیصلہ کریں گے،  اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں کروا سکتے۔

اسپیکر پنجاب پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہم ان دونوں پارٹیوں کو کہتے رہے کہ پنجاب اسمبلی ہی جگہ ہے، جہاں چیمبر ہے۔ پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیخلاف درخواست پر 22 جولائی کو دلائل طلب

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلی کے علاوہ کہیں بھی بیٹھیں گے، وہ بے معنی ہوگا۔ ہم نے آئین قانون اور اسمبلی کے تقدس کو جو بیڑا غرق کیا ہے اس کو بحال کرنا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے لئے صاف اور شفاف الیکشن بھی کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم برابری کے لحاظ سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اگر کوئی پنجاب اسمبلی نہیں آئے گا تو اس کا سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top