جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فاروق ستار کے ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے، بہادر آباد جانے کا امکان

05 جولائی, 2022 08:40

کراچی : ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کے ایم کیو ایم پاکستان سے معاملات طے پاگئے، کسی بھی وقت بہادر آباد جانے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا معاملہ فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول اور ڈاکٹر فاروق ستار کی آج ایک اور اہم ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں فاروق ستار کے آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسمنٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مہاجر لفظ سے دستبرداری پر بانی ایم کیو ایم کو پیسے دیے گئے تھے: آفاق احمد

ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی پر فاروق ستار نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑنے سے معذرت کی، جس کے باعث ایم کیو ایم نے ٹکٹ معید انور کو دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان اور تنظیم بحالی کمیٹی کے رہنماؤں کی گزشتہ روز ملاقات میں تنظیمی معاملات طے پاگئے۔ کراچی اور حیدرآباد کے ذمے داران کو ایڈجسٹ کرنے کا فارمولہ طے پاگیا ہے۔

اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان ڈاکٹر فاروق ستار کی اپنی مکمل کابینہ کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جانے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top