جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ، چینی پولیس کی فنی مدد دینے کی یقین دہانی

04 جولائی, 2022 15:28

کراچی : چین نے کراچی یونیورسٹی خودکش حملے میں چینی پولیس کی طرف سے فنی مدد دینے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی ٹی ڈی چائنہ مسٹر گاؤ فی (Gao Fei) کی قیادت مین چین کے وفد نے ملاقات کی۔

جس میں قونصل جنرل لی بیجیان (Li Bijian)، پولیس کاؤنسلر چائنیز ایمبسی لی چنگ چُن (Li Qingchun) اور دیگر شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، اسپیشل سیکریٹری بات چیت میں شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا بیان گمراہ کن اور غلط قرار دے دیا

ملاقات میں صوبے میں کام کے حوالے سے چینی باشندوں، چین کے قومی دن کی سکیورٹی اور کراچی یونیورسٹی خودکش حملے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ چین نے خودکش حملے میں چینی پولیس کی طرف سے فنی مدد دینے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین سی پیک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ چینی ہمارے دیرینہ دوست ہیں۔ کراچی یونیورسٹی واقعے نے بہت دکھ پہنچایا۔ تفتیش جاری ہے۔ اگر اس تفتیش میں چین کے ماہرین کوئی مدد کرنا چاہتے ہیں تو خوشی ہوگی۔

چین کے وفد میں سندھ کی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو ٹیکنیکی طور پر مضبوط کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top