جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس نے یوکرین کے اہم صوبے لوہانسک کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

04 جولائی, 2022 09:49

کیف : روس نے کا کہنا ہے کہ افواج نے مشرقی یوکرین کے صوبے لوہانسک کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، بعد یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقہ لائسیچنسک پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پوٹن کو مطلع کیا کہ لوہانسک کو "آزاد” کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل روس نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے لیسیچانسک کے آس پاس کے دیہات پر قبضہ کر لیا ہے اور شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یوکرین کی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افواج لیسیچانسک سے واپس چلی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کے دفاع کا تسلسل مہلک نتائج کا باعث بنے گا۔ یوکرین کے محافظوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے، واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو افواج فن لینڈ اور سویڈن میں تعینات ہوئی تو ہمیں جوابی کارروائی کرنی ہوگی : روسی صدر

رات گئے ویڈیو خطاب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صوبہ لوہانسک سے یوکرینی فوج کے انخلاء کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج اب بھی لیسیچانسک کے مضافات میں روسی فوجیوں سے "بہت مشکل اور خطرناک صورتحال” میں لڑ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کچھ بھی واپس نہیں کرے گا۔ مزید جدید ہتھیاروں کے ساتھ شہر کو دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ مشرقی شہر کو متعدد راکٹ لانچروں سے روسی گولہ باری سے نشانہ بنانے کے بعد سلوویانسک میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top