جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا ہے، ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیں گے: امتیاز شیخ

29 جون, 2022 18:42

کراچی: امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا ہوا ہے، ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیں گے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے مکمل لوڈشیڈنگ کا شیڈول مانگا گیا ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے اعلانیہ7 سے 8 گھنٹے کی ہی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے یقین دہانی کرائی 24 گھنٹے میں صورتحال بہتر کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ، سندھ حکومت کا سبسڈیز کی رقم کی فوری اداٸیگی کا مطالبہ

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا ہوا ہے، بجلی کی مسلسل بندش سے پانی کا بھی بحران بڑھ گیا ہے، ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرکے الیکٹرک سی ای او کے ساتھ اجلاس ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top