جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالا میں بیٹھا ہے : ناصر شاہ

23 جون, 2022 15:43

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جیسی بڑی سیاسی مسخری کی مثال نہیں ملتی، اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالا میں بیٹھا ہے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کل عسکری قیادت نے پارلیمنٹ کو اہم قومی امور پر اعتماد میں لیا، لیکن عمران نیازی نہیں آئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے عمران خان کو سوائے اقتدار کے کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھر پر ڈاکہ پڑجائے تو چوکیدار نیوٹرل ہوسکتا ہے ؟ عمران خان کا خطاب

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سیاسی عمل کے بجائے نیوٹرل کی طرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے منت سماجت کر رہا ہے۔ یہ اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالا میں بیٹھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے آئی ایم ایف اور چین سے لون لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ یہ کامیابی نیازی کو پسند نہیں آئی، اس لیے کل انہوں نے سیمینار میں  بہکی بہکی باتیں کیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اس ملک میں ویسے تو بڑی مسخریاں ہوئی ہیں، لیکن عمران نیازی جیسی بڑی سیاسی مسخری کی مثال نہیں ملتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top