جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیب قانون میں ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان، ان کا واحد مقصد این آر او لینا ہے : عمران خان

20 جون, 2022 13:30

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلوانا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیب قانون میں ترامیم کے خلاف بھرپور مزاحمت، فواد چوہدری اور دیگر کو سازش سے قوم کو آگاہ کرنے اور پارٹی ترجمانوں کو معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ نظام احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا۔ روز اول سے نشاندہی کر رہے ہیں ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلوانا ہے۔ چوروں کو این آر او ٹو دیکر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی ہے: فیاض الحسن چوہان

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں نے نیب قانون کو بدل کر قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہضم کرنے کی کوشش کی۔ بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے۔ 26 سال بڑے چوروں کو قانون کے تابع کرنے کیلئے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک نہیں سنبھل رہا، دوسری طرف چوری معاف کرانے کی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں۔ کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا اور ادارے تباہ کرکے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا۔ مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی رہنما کالی پٹیاں باندھیں گے اور نظامِ احتساب کی تباہی کی شرمناک کوشش اجاگر کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top