جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بارشوں میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دے دی

18 جون, 2022 14:08

لاہور : حمزہ شہباز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو آزمائشی بنیادوں پر بارشوں میں اضافے کے منصوبے پر عملدرآمد کی اجازت دے دی ہے۔

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آن لائن اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خصوصی موسمیاتی نظام کے ذریعے چولستان میں بارشوں میں اضافے کے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس منصوبے سے چولستان میں بارشوں کی شرح میں اضافہ ہو گا، جس سے 6.7 ملین ایکٹر رقبے پر خصوصی ایگرو اکنامک زون قائم ہو گا۔ یہ منصوبہ بڑھتی ہوئی آبادی اور نیشنل فوڈ سیکورٹی کے تناظر میں بہت اہمیت کاحامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزدورں پر حملے کی مذمت، دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے : وزیراعلیٰ بلوچستان

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچے گا اور چولستان کے مقامی باشندے خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے بارشوں کے اس نظام کو اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور شہر میں بھی آزمایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سائنسدانوں کی قومی اہمیت کا منصوبہ پیش کرنے پر تعریف بھی کی۔

آن لائن اجلاس میں صوبائی سیکریٹریز، کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top