جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور : خواتین پر مشتمل تین رکنی جیب تراش گینگ گرفتار

17 جون, 2022 13:06

لاہور : پولیس نے شاہدرہ میٹرو اسٹیشن پر واردتیں کرنے والا خواتین پر مشتمل تین رکنی جیب تراش گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان مل کر خواتین کے پرس میں سے نقدی اور موبائل چوری کرتے تھے۔ بازار میں آنے والی خواتین کے ساتھ بھی واردات کر کے ان کو نقدی اور موبائل سے محروم کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرا اپنی مرضی سے گئی، پولیس نے اغواء کیس سی کلاس کردیا

گرفتار ملزمان میں سرغنہ کوثر بی بی، عابدہ اور ان کا ایک ساتھی مبشر شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 49 ہزار نقد رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش تین رکنی گینگ نے متعدد واردتوں کا انکشاف کیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top