جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عازمین حج کی سہولت کے لئے کورونا ویکسینیشن کے عمل کو آسان کر دیا گیا

07 جون, 2022 09:16

اسلام آباد : ترجمان وزارت صحت کے مطابق قومی ادارہ صحت نے عازمین حج کی سہولت کے لئے کورونا ویکسینیشن کے عمل کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عازمینِ حج کی سہولت کے لئے پاکستان میں کورونا ویکسین کے دورانیے کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ عازمین کے لیے کورونا وائرس کی چار ویکسین (موڈرنا، فائزر، اسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن) میں سے کسی ایک ویکسین کی دو خوارک لگوانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عبدالقادر پٹیل کی ایرانی وزیر صحت سے ملاقات، سرحد پار تعاون بڑھانے پر اتفاق

حج عازمین اپنی پہلی یا دوسری خوراک کے 28 دن کے بعد اپنی مطلوبہ ویکسین کی اضافی / بوسٹر خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ نئی سفارشات سعودی ویکسینیشن کے تقاضوں کی تعمیل کرنے میں مدد دے گی۔

موڈرنا اور فائزر ویکسین ملک بھر میں دستیاب ہیں اور مسافر کسی بھی کورونا ویکسین سینٹر سے بوسٹر خوراک / ویکسین کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top