مقبول خبریں
گوگی گوگی کرتے ہوئے 2 ماہ نکال دیے ن لیگ اب کارکردگی بتائے: خرم شیر
کراچی: خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ چچا گرینڈ ڈائیلاگ اور بھتیجی بغاوت کے بیان دیتی ہے، گوگی گوگی کرتے ہوئے 2 ماہ نکال دیے ن لیگ اب کارکردگی بتائے۔
رہنما پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو لندن پیارا ہے پاکستان نہیں، نواز شریف پاکستان کا نافرمان بیٹا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپر پاور ملک کو دھمکیاں دینے والا بہادر آج کل ضمانت پر گھوم رہا ہے: مریم نواز
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آڈیو، ویڈیو کا دھندہ ن لیگ کے پروڈکشن ہاؤس سے چلتا ہے، چچا گرینڈ ڈائیلاگ اور بھتیجی بغاوت کے بیان دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوگی گوگی کرتے ہوئے 2 ماہ نکال دیے ن لیگ اب کارکردگی بتائے، عوام جانتے ہیں ن لیگ کو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔