جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اتحادی حکومت کا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے: وزیراعظم

04 جون, 2022 13:43

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑی ہے، اتحادی حکومت کا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی گوادر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوئی، گوادر پورٹ کو ترقی دینے کے نام پر اربوں روپے اور وقت کا ضیاع کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر کے لوگوں کیلئے پانی اور بجلی کا منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا، گوادر یونیورسٹی اور ایئرپورٹ کی فوری تکمیل کا حکم دیا ہے، صاف پانی کیلئے پلانٹ لگانے کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کو مدد کرنا ہوگی، ساٹھ ارب میں بلوچستان کی ترقی نہیں ہوسکتی : عبدالقدوس بزنجو

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑی ہے، اتحادی حکومت کا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top