جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپر اسٹور آتشزدگی ، مہنگے آئل کی ذخیرہ اندوزی نے سب کچھ جلاڈالا

03 جون, 2022 12:39

کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سُپر اسٹور میں لگی آگ کو دو روز سے زیادہ کاوقت گزر گیا اور ابھی بھی کچھ کچھ جگہ پرآگ بھڑک رہی ہے۔

حکومتی زرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جب کے آگ کی پہلی اطلاع 10 بج کر 40 منٹ پر ملی تھی۔

حکومتی زرائع بتاتے ہیں کہ کوکنگ آئل مہنگا ہونے پر بیسمنٹ میں ذخیرہ کیا گیا تھا، کوکنگ آئل کی وجہ سے آگ زیادہ پھیلی۔

اطلاعات کے مطابق آگ اب بھی مختلف حصوں میں لگی ہوئی ہے تاہم شدت کم ہے، آگ عمارت کے پارکنگ ایریا تک پہنچ گئی ہے، پارکنگ ایریا میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں موجود ہیں اور اب تک تین موٹرسائیکلیں بھی جل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آگ سے متاثرہ نجی سپر اسٹور کی جانب سے پارکنگ کو بطور گودام استعمال کرنے کا انکشاف

ریسکیو اداروں کے مطابق عمارت کا درجہ حرارت تقریباً 5سو سے کم ہو کر 150 تک پہنچ گیا ہے،جب کے رہائشی یا کسی بھی شخص کو عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top