مقبول خبریں
کراچی : سپر اسٹور میں آگ نہ بجھائی جا سکی، عمارت کسی وقت بھی گر سکتی ہے : انتظامیہ
کراچی : جیل چورنگی کے قریب چیز سپر اسٹور کی عمارت مسلسل آگ کے باعث خطرناک قرار دے دی گئی ہے، کسی وقت بھی گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس عمارت کے قریب جانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ آگ کے باعث عمارت کمزور ہو چکی ہے، جو کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آگ سے متاثرہ نجی سپر اسٹور کی جانب سے پارکنگ کو بطور گودام استعمال کرنے کا انکشاف
فائر برگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ مسلسل چھتیس گھنٹوں سے لگی ہوئی ہے، بیسمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے باوجود مکمل طور پر بجھائی نہیں جاسکی ہے۔