جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے بیانات بغاوت ہے، ریاستی اداروں اس باغی کو فوراً کچلنا چاہیے : جاوید لطیف

02 جون, 2022 11:46

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، ریاستی اداروں کو اس باغی کو فوراً کچلنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ اب بلی مکمل طور پر تھیلے سے باہر آ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا بیان ناقابل برداشت اور کھلم کھلا ملک دشمنی ہے : ایم کیو ایم

انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان نے ملک کی معیشت کمزور کی۔ اب منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے دفاع کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ عمران خان کے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے نام پر ایک اکائی کے مرکز پر حملے اور کارکنوں کو اسلحہ لانے کی ترغیب مسلح جدوجہد کے مترادف ہے۔ یہی خواہش سب پاکستان دشمن قوتیں بھی رکھتی ہیں، جو عمران خان دہرا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے، ریاستی اداروں کو اس باغی کو فوراً کچلنا چاہیے۔ اسی سازش کو بھانپتے ہوئے غیر مقبول فیصلہ کیا۔ ایٹمی پروگرام کی ہر طرح کی قیمت پہلے بھی چکائی ہے، آئندہ بھی ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top