جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کروکر مچھلی کی قیمت کڑوڑوں میں کیوں ؟

28 مئی, 2023 17:18

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سے دوبارہ ایک کروکر مچھلی پکڑی گئی ہے جو کہ ایک کروڑ 34لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی ہے۔یاد رہے چند روز قبل ماہی گیروں کی ایک ٹیم نے 18کروکر مچھلیاں پکڑی تھیں لیکن یہ مجموعی طور پر8لاکھ روپے تک فروخت ہوئی تھیں جس کی وجہ ان مچھلیوں کا وزن کم ہونا تھا۔

لوگ اس بارے میں حیران ہے کہ ایک کروکرمچھلی کی قیمت کڑوڑوں روپے تک کیسے پہنچ گئی۔ تو پھر جانئے کہ ان مچھلیوں میںایسی کیا بات ہے کہ ایک مچھلی کی قیمت لاکھوں میں ہے۔

مقامی مچھیرے بتاتے ہیں کہ یہ مچھلیاں اپنے گوشت کی وجہ سے بہت زیادہ قیمتی ہوتی ہیں لیکن کروکر کے حوالے سے معاملہ مختلف ہے، کیونکہ کروکر مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں اسٹچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔

مچھلی کے ایئر بلیڈر کے دھاگے بنائے جاتے ہیں جو کے سرجری میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ان مچھلیوں کی بلیڈر کی خوبی یہ ہے کہ یہ جیلی کی طرح جذب ہو جاتے ہیں اور زخم کو جما دیتے ہیں۔ سرجری میں ٹانکے لگانے کے بعد ان کو نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کروکر مچھلی کے ایئر بلیڈر سے بننے والے سوپ کو چین، یورپ اور دیگر سرد ممالک میں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ‘اسے ایک پرتعیش غذا کا درجہ حاصل ہے، جسمانی طاقت کو بڑھانے کے علاوہ کیلشیم زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔

کروکر مچھلی کا ایئر بلیڈر کاسمیٹکس کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے، کاسمیٹکس اور سوپ میں استعمال ہونے کے علاوہ اس کا بلیڈر شراب کی صفائی کے کام آتا ہے ۔ کیونکہ شراب کی صفائی کے لیے سور یا گائے کی چربی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی لیے کئی لوگ مذہبی عقائد کی وجہ سے صرف اس شراب کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ کروکر مچھلی کی بلیڈر سے صاف کیا گیا ہو۔

مچھیروں کے مطابق اس مچھلی کو کر کر کی آواز کی وجہ سے کروکر کہا جاتا ہے جو کہ یہ اپنی مادہ کو آواز دینے یا دوسرے ساتھیوں سے رابطے کے لیے نکالتی ہے، اردو میں اس کا نام سوا ہے۔

یہ پڑھیں : احتجاج پی ٹی آئی کا ، خرچہ حکومت کا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top