جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : مختلف واقعات میں تین افراد زخمی، ایک ملزم گرفتار

25 مئی, 2022 09:40

کراچی : شہر میں ہونے والے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

باغ کورنگی صائمہ سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ محمد ولی ولد عمر گل اور 18 سالہ اسامہ ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

گلشن اقبال عیسیٰ نگر روڈ پر روڈ حادثے میں دو بائیک سوار زخمی ہوئے۔ شدید زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتتقل کردیا گیا ہے، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : مسافروں میں منکی پاکس کو روکنے کیلئے اسکریننگ کا آغاز

کراچی کے علاقے کورنگی چار پول کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزم شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے۔ گشت کرنے والی پولیس نے تعاقب کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

گرفتار زخمی ملزم سے اسلحہ، ایک چوری شدہ موٹر ساٸیکل اور ایک موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت رمضان کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم متعدد مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top