جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان میں 10 ملین بچے بھوک سے مر رہے ہیں، فوری مدد کی ضرورت ہے : این جی او

11 مئی, 2022 10:16

کابل : سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ خوراک کی امداد جاری رکھنے کے باوجود تقریباً 50 فیصد آبادی کو زندہ رہنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن افغانستان میں تقریباً 9.6 ملین بچے ملک میں گہرے معاشی بحران، یوکرین کی جنگ کے اثرات اور مسلسل خشک سالی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر خوراک حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

ادارے نے زندگیوں کو بچانے کے لیئے فوری خوراک کی امداد کا مطالبہ کیا، تاہم ساتھ یہ بھی کہا کہ ملک میں بھوک کے بدترین بحران سے نمٹنے کے لیے صرف یہ امداد کافی نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں کئی خاندانوں تک کافی مقدار میں خوراک کی امداد پہنچنے کے باوجود، 19.7 ملین بچے اور بالغ، جو کہ آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں، اب بھی بھوکے ہیں اور انہیں زندہ رہنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے۔ گزشتہ دو سے تین ماہ کے دوران تقریباً 20 ہزار افراد کو قحط کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top