جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت کا نئی ہاؤسنگ اسکیمز کو ماحولیاتی این او سی نہ دینے کا فیصلہ

10 مئی, 2022 14:50

کراچی : سندھ حکومت نے گرمی میں اضافہ کے پیش نظردرخت نہ لگانے والی نئی ہاؤسنگ اسکیمز کو ماحولیاتی این او سی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کی صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سیپا نعیم مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں درخت لگانے والی نئی ہاؤسنگ اسکیمز کو ہی ماحولیاتی این او سی دی جائے گی۔ انہوں نے ڈی جی سیپا کو ہدایت کی گرمی میں اضافہ کے پیش نظر صوبے میں ہاؤسنگ اسکیمز کے لئے درخت لگانے کی نئی پالیسز بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ نے جیٹیز کو رجسٹر کرنے کے قوانین کی منظوری دے دی

وزیر ماحولیات سندھ کا کہنا تھا کہ نئی ہاؤسنگ اسکیمز کو تعمیرات شروع کرنے سے پہلے گرین بیلٹ کے لئے زمین مختص کرنی ہوگی۔ کراچی سمیت سندھ بھر کی ہاؤسنگ اسکیمز اور شاہراہوں پر متعلقہ اداروں سے مل کر درخت لگانے کی مہم شروع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے والی مافیاز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top