جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی

09 مئی, 2022 16:07

اسلام آباد : وزیراعظم نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات، ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے اور احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے، شہباز شریف نے ستائے عوام کو دو ہفتے میں ریلیف دیا : مریم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top