مقبول خبریں
جدہ ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازوں میں طویل تاخیر، ساڑھے سات سو پاکستانی بدحال
کراچی : جدہ ایئرپورٹ پر تاحال ساڑھے سات سو عمرہ زائرین و دیگر مسافر وطن واپسی کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
جدہ ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی مشکلات کم نہ ہوسکی ہیں۔ جدہ سے کراچی پی کے 9742 اور جدہ سے اسلام آباد پی کے 6746 دو پروازیں اب تک روانہ نہ پائیں۔
پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے ساڑھے سات سو مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد اور کراچی کے لئے جدہ سے پی آئی اے کی چار پروازیں تاخیر کا شکار تھیں۔ ساڑھے پانچ گھنٹے بعد دو پروازیں روانہ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : جدہ ایئرپورٹ پر رش، پی آئی اے کی پرواز میں طویل تاخیر کا امکان
وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پروازوں کاآپریشن نارمل ہونے کا ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ ٹوئٹ میں پی آئی اے انتظامیہ کو شاباشی بھی دی گئی تھی۔