جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

24 اپریل, 2022 17:02

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اور عوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، عذاب سے نجات تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا، سابق حکومت کی پیداکردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی کوشش کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے، نواز شریف نے ملک میں اضافی بجلی کی وافر مقدار فراہم کی تھی، عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، عمران نے ہمارے سستے ، تیز بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کیے، مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100 ارب کی شکل میں ادا کرنا پڑ رہی ہے، 6 ارب میں ایل این جی کا ایک جہاز مل رہا تھا، اب ایل این جی جہاز قوم کے 20ارب میں پڑ رہا ہے، عمران کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500ارب سے زائد میں پڑے گا، توانائی شعبے کی تباہی کرکے معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top