جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

19 اپریل, 2022 11:41

تل ایبب : اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنا سال کے پہلے فضائی حملے میں فلسطینیوں کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی دعوے کے مطابق حماس کے زیر کنٹرول علاقے سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جانے کے بعد پیر کی رات جنوبی اسرائیل میں انتباہی سائرن بجائے گئے۔ پراجیکٹائل تل ابیب کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ایک راکٹ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داغا گیا تھا۔ راکٹ کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے الات اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر سے متاثر

چند گھنٹے بعد اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ اس نے جوابی کارروائی میں حماس کے ہتھیار بنانے والی جگہ کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حماس نے فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے طیارہ شکن دفاع کا استعمال کرنے کا دعویٰ کیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کسی بھی دھڑے نے فوری طور پر اسرائیل پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top