جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عرب اسرائیلی رام پارٹی کا فلسطینیوں پر تشدد کیخلاف حکومت سے الگ ہونے کا اعلان

18 اپریل, 2022 17:22

تل ایبب : رام پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے یروشلم کے لوگوں کے خلاف اپنے اقدامات جاری رکھے تو اس کے اراکین مستعفی ہو جائیں گے۔

عرب اسرائیلی رام پارٹی نے یروشلم کے الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں ہونے والے تشدد پر وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی مخلوط حکومت سے نکلنے کی دھمکی دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یروشلم کے لوگوں کے خلاف اپنے اقدامات جاری رکھے تو ہم ایک بلاک کے طور پر تمام اراکین مستعفیٰ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یروشلم کے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ میں جھڑپیں، 152 فلسطینی زخمی

اگر اسرائیلی وزیر اعظم انہیں منانے میں ناکام ہوئے تو، انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے، جس کے بعد اسرائیل چار سالوں میں پانچویں پارلیمانی انتخابات کے لیے دوبارہ انتخابات میں جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top