جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ

16 اپریل, 2022 15:11

لاہور : پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کردیا، جس کے دوران ان کے بال بھی نوچے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیئے اسمبلی ہال پہنچے تو پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اور لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پریشر لوں گا نہیں، دوں گا، منحرف ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں : ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

دوست محمد مزاری جب اپنی کرسی پر بیٹھے تو پی ٹی آئی اراکین نے ان پر لوٹے پھیکنے شروع کردیئے۔ اراکین نے اسپیکر ڈائس پر جا کر قریب سے بھی لوٹے مارے۔ اس دوران بعض اراکین نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کر دیا اور ان کے بال نوچے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی انہیں واپس لے گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top