مقبول خبریں
پریشر لوں گا نہیں، دوں گا، منحرف ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں : ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور : دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ بالکل فیئر پلے ہوگا، آرٹیکل ٹریسٹھ اے کے تحت منحرف ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ میڈیا کے بھائیوں کا شکر گزار ہوں، مثبت کوریج دے رہے ہیں، کل ڈبل بینچ کے سامنے پیش ہوا تھا۔ مجھے کہا گیا فری اور فیئر الیکشن کروائیں۔ رولز کے مطابق الیکشن کرواؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی منحرف اراکین کی نااہلی، معاملہ الیکشن کمیشن کے شعبہ قانون کے حوالے
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی معاملات خراب کرے گا، تو پریشر لوں گا نہیں، دوں گا۔ بالکل فیئر پلے ہوگا۔ پریشر ڈالنے کا مقصد یہ ہے کہ ماحول خراب کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل ٹریسٹھ اے کے تحت منحرف ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ بعد میں کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی صاحب سے بات ہوئی ہے، ہم سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔