جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میرے گھر کے باہر مظاہرے میں میرے بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے: جمائمہ

15 اپریل, 2022 16:46

لندن: جمائمہ خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا ہے، میرے بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جارہے ہیں، میرے بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جمائمہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔

خیال رہے کہ عابد شیر علی نے لندن میں جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج کا ٹوئٹ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top