مقبول خبریں
پی ٹی آئی منحرف اراکین کی نااہلی، معاملہ الیکشن کمیشن کے شعبہ قانون کے حوالے
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی نا اہلی سے متعلق قانونی رائے طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی نا اہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن شعبہ قانون کے حوالے کردیا ہے، نااہلیت سے متعلق شعبہ قانون سے رائے لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی منَحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا
انہوں نے کہا کہ شعبہ قانون کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن منحرف اراکین کیس کی سماعت کرے گا۔ اراکین کو جواب کے لیے بھی نوٹس جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گا۔