جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوج نے 14 سالہ لڑکے سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا

14 اپریل, 2022 17:28

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر 5 فلطسینی شہریوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے 5 فلسطینی شہید کردیے جس میں 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی میں تین فلسطینی شہید ہوئے جب کہ جمعرات کی صبح بھی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی قابض افواج نے دو فلسطینی خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

فلسطین کی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز رملہ کے نزدیک بھی اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوا جب کہ اسرائیلی فوج نے اس دوران کئی چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top