جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب ، بھیک مانگنے پر 2 پاکستانی اور 2 سوڈانی گرفتار

14 اپریل, 2022 12:41

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں بھیک مانگنے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ’’مسجد الرحیم‘‘ میں دو بھکاریوں نے بیمار والد کے علاج کے لیے 20 ہزار ریال کی مالی امداد کی اپیل کی تاہم جب ایک نمازی نے اُن سے باز پرس کی تو وہ بھاگ کھڑے ہوئے اور ایک کار میں فرار ہوگئے۔

یہ سارا منظر مسجد کے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا جس کے بعد ریاض پولیس نے بھکاریوں کی شناخت کرکے انھیں حراست میں لے لیا۔ اسی طرح وطن واپسی کے لیے کرایہ مانگنے والے دو بھکاریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ریاض پولیس کے مطابق ان چاروں بھکاریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے جن میں سے دو پاکستانی اور دو سوڈانی ہیں۔ سوڈانی شہریوں کے ساتھ دو خواتین بھی تھیں جن کے قبضے سے 56 ہزار 348 ریال بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلپائن کا بھارت سے 375 ملین ڈالر کا میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ تیار

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top