جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماریوپول میں جشن کی تیاریاں، ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے : روس

13 اپریل, 2022 16:35

کیف : روس نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بیانات کو مسترد کردیا، جبکہ روسی افواج کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہزار 26 یوکرائنی فوجیوں نے محاصرہ زدہ شہر ماریوپول میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ 36ویں میرین بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے اس گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے الیچ آئرن اینڈ اسٹیل ورکس کے قریب ہتھیار ڈالے۔

دوسری طرف یوکرینی کے صدر کے ایک اعلیٰ مشیر نے ماریوپول مین ہتھیار ڈالنے کے روسی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریوپول اب بھی کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تازہ حملوں میں ایک شخص ہلاک، روس کیمیائی ہتھیاروں کا سہارا لے سکتا ہے : یوکرین

ماریوپول کے میئر کے معاون پیٹرو اینڈریوشینکو نے ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ روس تباہ شدہ یوکرین کے بندرگاہی شہر ماریوپول میں "یوم فتح کی پریڈ” کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ادھر امریکہ میں روسی سفارت خانہ نے کل امریکی حکومت کے اہلکار نیڈ پرائس کے "اشتعال انگیز بیانات” پر تنقید کی ہے، جس میں روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق الزام لگایا گیا تھا۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ روس کی مسلح افواج نے یوکرین میں سامنے رکھے گئے کاموں کو کامیابی سے انجام دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top