جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عراق میں صدام حسین دور کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت

05 اپریل, 2022 14:45

بغداد : مقامی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صدام حسین دور کی ایک اجتماعی قبر کو دریافت کیا ہے۔

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں مبینہ طور پر صدام حسین کے دور حکومت میں شعبانیہ تحریک اور سزائے موت پانے والے افراد کی ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدام حُسین کے دور میں قتل کیئے گئے کردوں کی اجتماعی قبل دریافت

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس اجتماعی قبر میں بڑی تعداد میں جاں بحق ہونے والے افراد کے باقیات ملے ہیں کہ جن کی شناخت کا کام شروع ہو گیا ہے۔

صدام حسین کے زوال کے بعد سے اب تک ایسی دسیوں اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں، جن میں 80 اور 90  کے عشروں کے دوران سزائے موت پانے والے افراد کی لاشوں کو خفیہ طریقے سے ل اکر دفنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top