جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس کی نئی قسم بی اے ٹو کنٹرول سے باہر، وباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین قرار

29 مارچ, 2022 11:02

کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون بی کے دنیا بھر میں کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو قرار دیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون بی اے ٹو اس وقت دنیا میں پھیل گیا ہے، جس کے باعث یورپ اور ایشیاء کے بہت سے ممالک میں کیسز بڑھ گئے۔ اضافہ ہوا ہے اور امریکہ میں نئی ​​لہر کے پھیلاؤ کے امکانات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں طیارہ حادثہ، ملبے سے کوئی زندہ نہ مل سکا

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 86 فیصد بی اے ٹو کے ہیں، یہ وائرس بی اے ون سے زیادہ تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔ تاہم اب تک کے شواہد بتاتے ہیں کہ اس سے شدید بیماری کا زیادہ امکان نہیں ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ویکسین اس نئی قسم کے لیئے زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو پا رہی ہے۔

ایک بار پھر چین کو بی اے ٹو کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کہا جارہا ہے۔ بی اے ٹو 2 کو "اسٹیلتھ ویریئنٹ” کہا گیا ہے کیونکہ اسے ٹریک کرنا قدرے مشکل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top