جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا مزید طاقتور تجربات کرے گا : کم جونگ ان

28 مارچ, 2022 10:12

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنماء کا کہنا ہے کہ ان کا ملک مزید طاقتور تجربات کرے گا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق میزائل ٹیسٹ میں شامل سائنسدانوں اور دیگر افراد کے ساتھ فوٹو سیشن کے دوران، شمالی کوریا کے حاکم کم جونگ نے خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک کی حملے کی صلاحیت کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کیخلاف مزید سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ جب کوئی زبردست حملہ کرنے کی صلاحیتوں اور زبردست فوجی طاقت سے لیس ہو، اسے کوئی روک نہیں سکتا، یہ جنگ کو روک سکتا ہے، ملک کی سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے اور سامراجیوں کی طرف سے ہر قسم کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ پر قابو پا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا مزید طاقتور تجربات کرے گا اور ملک کے جوہری جنگی ڈیٹرنس کو زیادہ بھرپور طریقے سے مکمل کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top