جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈراپ ان پچز کیلئے پی سی بی نے آسٹریلوی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلیں

24 مارچ, 2022 17:55

لاہور: پاکستان میں ڈراپ ان پچز کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈراپ پچز کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی کنسلٹنٹ اپریل میں پاکستان آئیں گے، آسٹریلوی کنسلٹنٹ مختلف وینیوز کا جائزہ لیں گے، آسٹریلیا سے پچز کی تیاری کیلئے مٹی بھی امپورٹ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنسلٹنٹ ڈراپ ان پچز سے متعلق تجاویز اور سفارشات دیں گے، کنسلٹنٹ کی تجاویز کی روشنی میں ڈراپ ان پچز بچھانے کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹرز کی پاکستان میں سلو پچزپر شدید تنقید

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے 2 ڈراپ ان پچز منگوانے کا اعلان کیا تھا، ڈراپ ان پچز کے لیے ایک کمپنی کے ساتھ 37 کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top