جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معاشی بحران : بھارت میں پر داخل ہونیوالے سری لنکا کے چھ شہری پکڑے گئے

23 مارچ, 2022 15:52

کولمبو : سری لنکا کے چھ شہری ملک میں جاری معاشی بحران سے تنگ آکر انڈیا جانے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔

سری لنکا کے چھ شہری جنہوں نے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، انہیں کوسٹ گارڈ نے حراست میں لے لیا، جہاں ان سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ چھ میں سے تین بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں شدید بحران کے باعث پیٹرول و گیس اسٹیشنوں پر فوج تعینات

حکام نے بتایا کہ سری لنکن کے باشندوں کو تمل ناڈو میں اترنا تھا، لیکن انہیں غیر قانونی طور پر انڈیا لانے والے شخص نے زبردستی اترنے پر مجبور کر دیا، وہ تمام ریت کے ٹیلے پر پھنس گئے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ چھ شہری سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سری لنکا غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران سے لڑ رہا ہے، جس نے کرنسی کی قدر میں کمی اور خوراک، ادویات اور ایندھن جیسی ضروری درآمدات کے لیے ادائیگیوں کو متاثر کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top