جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرینی صدر کی دولت ؛ ملین ڈالر یا بلین ڈالر ؟

10 مارچ, 2022 16:02

جیسے جیسے یوکرین اور روس کی جنگ میں شدت آرہی ہے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مجموعی مالیت کے بارے میں بھی قیاس آرائیوں نے شدت اختیار کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ زیلنسکی کی گھر اور گاڑیوں کی مالیت کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ تقریباً 1.5 ملین ڈالر تک ہیں۔

کچھ ذرائع کا قیاس ہے کہ سابق مزاحیہ اداکار اور موجودہ یوکرین کے صدر کی مجموعی مالیت 1.5 بلین ڈالر بتانے والے ٹوئٹس زیلنسکی اور یوکرین کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوششیں تھیں۔

مشہور شخصیات کے کُل اثاثوں اور مالی سرگرمیوں کا تخمینہ لگاتی ویب سائٹ سیلیبریٹی نیٹ ورتھ کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی کی اثاثوں کی کُل مالیت 1.5 ملین ڈالر ہے، 1.5 بلین ڈالر نہیں۔

زیلنسکی کی امیر ہونے میں ان کی بطور کامیڈین اداکار انکی جاندار اداکاری کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے ماضی میں روسی زبان کی فلموں میں بھی اداکاری کی جس میں ’لو ان دی بگ سٹی‘، ’آفس رومانس‘ اور ’8 فرسٹ ڈیٹس‘ شامل ہیں۔

تین زبانوں پر روسی، یوکرینی اور انگریزی میں مکمل عبور رکھنے والے یوکرینی صدر نے بطور وائس اوور آرٹسٹ بھی مقبول فلموں میں کام کیا۔

یوکرین کے صدر کے طور پر زیلنسکی کے موجودہ کردار سے وہ سالانہ صرف 28 ہزار یوکرینی ہریونا کماتے ہیں، یا صرف930 ڈالرفی مہینہ کمائی ہے، اور اس طرح زیلنسکی کی سالانہ آمدنی 11 ہزار امریکی ڈالر ہے۔

واضح رہےکہ یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے روسی حملوں کے بعد امریکا کی انخلاء کی پیشکش کو ٹھکرا کر عالمی برادری کا دل جیت لیا تھا۔

زیلنسکی نے دارالحکومت کیف سے انخلاء میں مدد کے لیے امریکا کی طرف سے پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے ہتھیاروں کی ضرورت ہے، بھاگنے کے لیے سواری کی نہیں۔‘

یوکرین کے صدر ایک کامیڈین ہیں 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top