مقبول خبریں
جوکووچ امریکا میں ہونے والے 2 ٹینس ٹورنامنٹس سے دستبردار
عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ امریکا میں ہونے والے 2 ٹورنامنٹس سے دستبردار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق نوواک سفری قواعد و ضوابط تبدیل نہ کرنے پر ٹورنامنٹس سے دستبردار ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ سفری قواعد و ضوابط تبدیل نہیں کیے جائیں گے لہٰذا انڈین ویلز اور میامی ٹورنامنٹس کے لیے سفر کرنے کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے معروف ٹینس کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے تھے تاہم بارڈر سکیورٹی فورس نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر انہیں حراست میں لے لیا تھا بعد ازاں آسٹریلین حکومت نے جووکووچ کا ویز ا منسوخ کردیا تھا، جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔