جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس یوکرین میں لڑنے کے لیے شامی جنگجوؤں کو بھرتی کر رہا ہے : پینٹاگون

08 مارچ, 2022 12:47

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس شامی اور دیگر غیر ملکی جنگجوؤں کو بھرتی کر رہا ہے، کیونکہ وہ یوکرین پر اپنے حملے کو تیز کرنا چاہتا ہے۔

روس 2015 میں صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کے لئے شام کی خانہ جنگی میں داخل ہوا تھا، جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے خانہ جنگی میں پھنسا ہوا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے کہا کہ روس نے حالیہ دنوں میں شام سے جنگجو بھرتی کیے ہیں، وہ جنگجو دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر قبضہ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کا 13واں روز، یوکرین کی دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی خواہش

ایک اہلکار نے بتایا کہ کچھ جنگجو پہلے ہی روس میں ہیں، جو یوکرین میں لڑائی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، تاہم ان کی تعداد سے متعلق نہیں بتایا گیا۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس شامی جنگجوؤں کو یوکرین میں اپنی افواج میں اضافہ کرنے کے لیئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس میں سچائی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top