جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا نے بند جوہری تجربہ گاہ کی مرمت شروع کردی، امریکہ کے تحفظات

08 مارچ, 2022 11:16

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے 2018 سے بند جوہری تجربہ گاہ پر دوبارہ سے کام کرنا شروع کردیا ہے، جس پر دنیا بھر نے نظریں جمالیں۔

امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے عالمی دباؤ کے باعث 2018 سے بند ہونے والی جوہری تجربہ گاہ پر دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

لیکن تجزیہ کار یہ بھی کہتے ہیں کہ جوہری تجربہ گاہ کو تیار ہونے میں کئی سال لگیں گے۔ سیٹلائٹ کی تصاویر میں سرگرمیوں کے بہت ابتدائی آثار دکھائے دیئے گئے، جو صرف گزشتہ چند دنوں میں ہوئی، جس میں ایک نئی عمارت کی تعمیر اور موجودہ عمارت کی مرمت شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے سال کا نواں میزائل تجربہ کرلیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کام اشارہ کرتا ہے کہ شمالی کوریا نے ٹیسٹ سائٹ کی حیثیت کے بارے میں کچھ فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہو سکتا ہے کہ ٹیسٹ سائٹ کو جوہری دھماکہ خیز ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاری کی حالت میں واپس لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شمالی کوریا کی طرف سے جنوری میں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہوگا جس میں کہا گیا کہ تمام عارضی طور پر معطل سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملک کے شمال مشرق میں واقع اس جوہری تجربہ گاہ کو 2018 میں بند اور مبینہ طور پر ختم کر دیا گیا تھا، جسے جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کے ایک حصے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

اس جوہری تجربہ گاہ کو شمالی کوریا کی اہم جوہری تنصیب سمجھا جاتا ہے، اور 2018 تک دنیا میں واحد فعال جوہری ٹیسٹنگ سائٹ تھی۔ شمالی کوریا 2006 سے اب تک اس تنصیب پر چھ جوہری تجربات کر چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top