جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کے اسکول میں فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق، دو خواتین شدید زخمی

08 مارچ, 2022 11:15

واشنگٹن : ایک امریکی اسکول میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

امریکی ریاست آئیووا کے شہر ڈیس موئنز کے ایک اسکول کے باہر سے گزرنے والی گاڑی سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ نوجوان ہلاک اور 16 اور 18 سالہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے، جبکہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ بھی کیے جارہے ہیں۔ دونوں زخمی خواتین کو علاج کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو چاہیے کہ تائیوان کو آزاد ملک تسلیم کرے : مائیک پومپیو، چین کا سخت ردعمل

مقامی انتظامیہ کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسکول میں فائرنگ بہت عام ہو چکی ہے۔ ہمیں بندوق کے قوانین اور رسائی میں حقیقی تبدیلی کرنا ہوگی۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری ریاست اور ہمارا ملک ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں اسلحہ بہت آسانی سے قابل رسائی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top