جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی عدالت انصاف روس یوکرین جنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی

07 مارچ, 2022 16:36

عالمی عدالت انصاف آج اور کل آٹھ مارچ کو یوکرین میں جاری جنگ میں نسل کشی کے معاملے کی سماعت کرے گی۔

یوکرین نے عالمی عدالت انصاف کے پاس درخواست جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت روس کو یوکرین پر حملہ روکنے کا حکم دے۔

عالمی عدالت انصاف آج اور کل روسی حملے سے متعلق یوکرین کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان پہلے ہی روسی حملے کے بعد یوکرین کی صورت حال پر تحقیقات کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین: ارپن میں روسی فوجیں داخل، مختلف مقامات کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں جاری

کریم خان کا کہنا ہے کہ دو ہزار چودہ سے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ عدالت سنگین حالات اور تیزی سے سامنے آنے والے واقعات کو مدنظر رکھے گی اور سماعت کے دوران عبوری اقدامات کے لیے یوکرین کی درخواست پر انتہائی تیزی سے کام کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top