جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب کی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی پیشکش

04 مارچ, 2022 13:21

ریاض : سعودی عرب نے جنگ کو روکنے کے لیئے ماسکو اور کیف کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس اور یوکرین کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ تمام فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ولی عہد نے ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ الگ الگ فون پر بات چیت میں تنازعہ کے سیاسی حل کی حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ یوکرین اور روس کی، نقصان امریکہ، یورپ اور بھارت کا، فاتح چین ہوگا

انہوں نے زیلنسکی کو بتایا کہ سعودی عرب یوکرین کے سیاحوں اور رہائشیوں کے ویزوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کرے گی۔

روس کے مطابق روسی اور سعودی رہنماؤں نے توانائی پر مستقبل کے خدشات مد نظر رکھتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top