جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تیسری عالمی جنگ ’’جوہری جنگ‘‘ ہوگی : روس کا امریکہ کو واضح جواب

03 مارچ, 2022 16:30

ماسکو : روسی وزیر خارجہ نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں واضح طور پر کہہ دیا کہ تیسری عالمی جنگ ’’جوہری جنگ‘‘ ہوگی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندیوں کا واحد متبادل تیسری عالمی جنگ ہے، جس پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس کے دوران ردعمل میں کہا کہ تیسری عالمی جنگ صرف ’’جوہری جنگ‘‘ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے روس کے ساتھ جوہری کشیدگی سے بچنے کیلئے میزائل کا تجربہ ملتوی کردیا

انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں صرف مغربی سیاست دانوں کے سر میں ہے، روسی عوام کے سر میں نہیں ہے۔ اگر ہمارے خلاف حقیقی جنگ چھیڑی جاتی ہے تو ایسے منصوبے بنانے والوں کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے، میری رائے میں ایسے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top