جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر سڈنی طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لیئے تیار

03 مارچ, 2022 16:09

برسبین : مشرقی آسٹریلیا میں تباہی مچانے کے بعد شدید بارشوں کا سلسلہ ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں ہنگامی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

مشرقی آسٹریلیا کئی دنوں کی طوفانی بارشوں سے شدید متاثر ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے سیلابی پانی نے کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز کے کئی قصبوں اور پلوں کو زیرِ آب کر دیا ہے۔

یہ سلسلہ جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث ملک کا دنیا بھر میں مشہور شہر سڈنی اب شدید بارشوں سے بچنے کے لیئے تیاری کا رہا ہے۔
فوجی ہیلی کاپٹروں نے مشرقی آسٹریلیا میں سیلاب زدہ علاقوں میں چھتوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کو ہوائی اڈے تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 86 زخمی

پولیس کے مطابق سیلاب زدہ گھر کے اندر سے 80 سال کی ایک خاتون مردہ پائی گئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔

بیورو آف میٹرولوجی نے کہا کہ آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر اور 5 ملین سے زیادہ لوگوں کا گھر سڈنی میں چھ گھنٹے کے دوران 150 ملی میٹر (6 انچ) تک بارش ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موسم ہزار سال میں ایک بار آتا ہے۔

شمالی نیو ساؤتھ ویلز کے شہر لیسمور میں سیکڑوں لوگ اب بھی اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ 9 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top