جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

متحدہ عرب امارات : پیٹرول کی قیمت میں 11 فیصد کا بلند ترین اضافہ

01 مارچ, 2022 15:30

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتیں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، 11 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔

یوکرین-روس فوجی تنازعہ کی وجہ سے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات نے مارچ کے لیے تیل کی قیمتوں میں فروری کے مقابلے میں 11 فیصد فی لیٹر تک اضافہ کیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کرکے دل جیت لیے : وزیراعلیٰ پنجاب

روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوجی حملے کے بعد گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی۔ بعد میں قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کے قریب آ گئیں۔

متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں کو کورونا کے پھیلنے کے بعد منجمد کردیا گیا تھا، لیکن پھر پچھلے سال مارچ میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے مطابق دوبارہ ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top