جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشرقی آسٹریلیا میں سیلاب کے باعث شہریوں کو گھر چھوڑنے کا حکم، سات افراد ہلاک

28 فروری, 2022 14:42

برسبین : مشرقی آسٹریلیا میں شدید بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، شہریوں کو گھر چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا، اب تک سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا کا مشرقی حصہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک شدید متاثر ہے۔ محکمہ موسیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بارشیں وسطی بحرالکاہل کے ساحلی علاقے میں جان لیوا ثابت ہوں گی۔ جبکہ ان یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہے، ابھی بہت بارشیں ہونے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی آسٹریلیا میں شدید بارشیں، سیلاب، بڑی تباہی، مزید دو افراد ہلاک

متاثرہ علاقوں میں باشندوں کو اپنے گھروں کو فوری چھوڑے کا حکم دیا گیا، کیونکہ طوفانی بارشوں نے سیلابی پانی کو ریکارڈ سطح تک پہنچا دیا، جس کے باعث رہائشی اپنے گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ مشرقی آسٹریلیا میں آنے والے اس قدرتی آفت کے باعث اب تک سات افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top