جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں طوفان، نظام درہم برہم، نو افراد ہلاک

19 فروری, 2022 15:56

لندن : برطانیہ، بیلجیئم، آئرلینڈ میں طوفان نے شدید تباہی مچائی ہے، تمام نظام بیٹھ گیا ہے، اب تک کم از کم نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بحر اوقیانوس کے طوفان کے باعث شمال مغربی یورپ سے 122 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ٹکرا گئیں، جس برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں تباہی مچ گئی۔

مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، بجلی، فون و دیگر نظام تباہ ہوگیا۔ لندن کی اونچی عمارتیں ہوا کے ساتھ کانپ اٹھیں، قدیم درخت اکھڑ گئے۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے طوفان کو زندگی کے لیئے خطرناک قرار دیا۔

مختلف واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لندن میں ایک خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی، جب ایک کار جس میں وہ سفر کر رہی تھی درخت سے ٹکرا گئی اور لیور پول میں گاڑی میں سوار ایک شخص اڑتے ہوئے ملبے کے باعث ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 117 ہوگئی

ہیمپشائر کی جنوبی انگلش کاؤنٹی میں ایک گاڑی کے گرے ہوئے درخت سے ٹکرانے سے ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔ ہالینڈ میں درخت گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

بیلجیئم میں تیز ہواؤں کے باعث کرین اسپتال کی چھت پر گر گئی اور ایک برطانوی شخص اپنی کشتی سے پانی میں گرنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔ آئرلینڈ میں ایک شخص طوفان کے ملبے کو صاف کرتے ہوئے گرنے والے درخت سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔

برطانیہ میں تیز ہواؤں نے بعض پروازوں کو لینڈنگ پر مجبور کردیا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ کے رن وے کی لائیو ٹیلی کاسٹ کو دو لاکھ سے زیادہ لوگوں نے آن لائن دیکھا۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ بھر میں کل 436 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top