جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ ہمیں مسلح تنازعے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے : روسی صدر

02 فروری, 2022 11:05

ماسکو : روس کے صدر کا کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر ہماری بنیادی شکایات کو نظر انداز کر دیا گیا، امریکہ ہمیں مسلح تنازعے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یوکرین کے معاملے پر دنیا بھر سے کشیدگی کی خبروں کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوٹن بھی بول پڑے ہیں، انہوں نے بحران کے بارے میں عوامی سطح پر بہت کم کہا تھا۔

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ماسکو میں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت یوکرین سے متعلق ان کے سکیورٹی مطالبات پر امریکہ اور نیٹو کے ردعمل کا مطالعہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلے ہی واضح ہے کہ بنیادی روسی خدشات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، ہماری تین اہم ضروریات پر ہم نے مناسب طریقے سے غور نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایک کالج میں فائرنگ، دو افسران ہلاک

روس کے صدر نے بتایا کہ روسی سرحدوں کے قریب اسٹرائیک ہتھیاروں کے نظام کی تعیناتی سے دستبردار ہونے اور یورپ میں نیٹو بلاک کے فوجی انفراسٹرکچر کی 1997 کی حالت میں واپسی کے مطالبات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔

پیوٹن نے امریکہ پر براہ راست الزام لگایا کہ وہ یوکرین کے بحران پر ملک کو نیٹو کی کارروائیوں کے لیے ایک "آلہ” کے طور پر استعمال کر کے ہمیں مسلح تنازعے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کا بنیادی مقصد یورپ میں اتحادیوں کو ہمارے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کرنا یا یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنا ہے۔

روسی صدر نے کہا وہ مزید بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ بات چیت جاری رہے گی۔ ہم بالآخر اس کا حل تلاش کر لیں گے، حالانکہ یہ آسان نہیں ہے، اور ہم اس سے واقف ہیں، لیکن کیا ہوگا، میں آج کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top