جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں کوئلہ کی کان منہدم ہوگئی، چار خواتین ہلاک

02 فروری, 2022 11:01

نیو دہلی : بھارتی ریاست میں کان منہدم ہونے سے چار خواتین ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئیں۔

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں تین مختلف کوئلے کی کان منہدم ہوگئیں، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں سفیر کی نامزدگی پر بھارتی رپورٹس مسترد، ڈس انفارمیشن مہم قرار

حکام نے ایک کان کے ملبے سے چار خواتین کی لاشیں برآمد کرلیں، جبکہ دیگر کانوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیموں کے آنے سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی کان کنوں کی زندگیاں بچائیں ہیں، جبکہ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کانوں کی اصل تعداد کوئلہ کمپنیاں ہی بتا سکتیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top